سونا حیرت انگیز حد تک سستا، فی تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ سے گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں سونا حیرت انگیز حد تک سستا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی، جبکہ 10گرام سونا 4لاکھ 28ہزار کی سطح پر آگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 300روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونا 4لاکھ 99 ہزار 462روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 20 ہزار 833روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 28 ہزار 208روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 19 ہزار 97روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 3لاکھ 92 ہزار 538روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں بھی 760روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 7ہزار 734روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10گرام چاندی کی قیمت بھی 652روپے کم ہو کر 6ہزار 630روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 243ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 767ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 7اعشاریہ 6ڈالرز کم ہو کر 72اعشاریہ 50ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts