کراچی: مختلف علاقوں میں بجلی کے 200سے زائد فیڈرز بند، بجلی فراہمی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کے فیڈر
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے 200 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے جبکہ بارش کے باعث پی ایم ٹی اور انڈر گراؤنڈ کیبل متأثر ہوئیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں پی ایم ٹیز اور انڈر گراؤنڈ کیبلز میں بارش کا پانی جانے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔ گلستانِ جوہر میں 36، بلدیہ میں 30 جبکہ سرجانی ٹاؤن میں بجلی کے 21فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں 18، سوسائٹی میں 17جبکہ انڈسٹریل زونز میں 37فیڈرز سے بجلی بند ہوگئی۔ ڈی ایچ اے، کلفٹن، نارتھ کراچی اور صدر کے علاوہ شاہ فیصل، لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی اور سہراب گوٹھ میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔

گلشن اقبال، ناظم آباد، سائٹ، اولڈ سٹی ایریا، ملت ٹاؤن، اسکیم 33 اور جمعہ گوٹھ میں بھی بجلی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق بارش کے باعث تکنیکی خرابی سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے مرمت کا کام جاری ہے۔

 

Related Posts