حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تنخواہ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: حکومت نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس سے حاصل رقوم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے  سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق گریڈ 17 اور زائد گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ہوگا جن سے کٹوتی کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17اور زائد کے افسران کی تنخواہوں سے 2 روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی، کٹوتی کی جانے والی تنخواہ وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت تمام صوبائی وزرا، اسپیشل اسسٹنٹ ایڈوائزر، پارلیمانی سیکٹری کی2ماہ کی تنخواہوں کی کٹوتی ہوگی اور اس کی رقم بھی ایمرجنسی فنڈ میں جمع ہوگی۔

حکام کا ماننا ہے کہ ایمرجنسی فنڈ میں رقوم جمع کرانے کے لیے پنجاب اسمبلی کےتمام ممبران کی تنخواہوں میں بھی 2ماہ کےلیے 25فیصد کٹوتی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق گریڈ 17 اور زائد کے افسران کے علاوہ وزرا اور اراکین اسمبلی پر بھی ہوگا۔

Related Posts