قوم کیلئے خوشخبری، بلوچستان کے ایک اور مقام پر گیس کے وسیع ذخائر دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔

ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا۔

Related Posts