خضدار میں زمین لرز گئی! عوام کلمہ پڑھتے سڑکوں پر نکل آئے؛ آخر ہوا کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان کے ضلع خضدار اور نواحی علاقوں میں 4.5 شدت کا درمیانے درجے کا زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل اسی ماہ کے آغاز میں قلات اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 تھی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 27 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا جبکہ ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Posts