فیس بک پر کمائی کا نیا آغاز! ماہانہ ہزاروں ڈالر کیسے ملیں گے؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریشن نے ایک نیا اقدام متعارف کروایا ہے جس کا مقصد ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے معروف کانٹینٹ کریئیٹرز کو فیس بک کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تخلیق کاروں کو مقررہ ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ ان کے مواد کی زیادہ نمائش بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ پروگرام جسے کریئیٹر فاسٹ ٹریک کا نام دیا گیا ہے خاص طور پر ان کریئیٹرز کے لیے بنایا گیا ہے جن کے پاس پہلے سے بڑی تعداد میں فالوورز موجود ہیں لیکن وہ فیس بک پر تیزی سے ترقی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ میٹا کے مطابق یہ اقدام پلیٹ فارم پر اصل (اورجنل) مواد کو فروغ دینے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین ہیں۔

اس پروگرام کے تحت وہ کریئیٹرز جن کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر کم از کم ایک لاکھ فالوورز ہیں وہ ماہانہ 1000 ڈالر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے افراد کو ماہانہ 3000 ڈالر تک دئیے جا سکتے ہیں تاہم یہ یقینی ادائیگیاں محدود مدت یعنی تین ماہ کے لیے دستیاب ہوں گی۔

پروگرام کے ذریعے کمائی کیسے ممکن ہے؟

اہلیت حاصل کرنے کے لیے کریئیٹرز کو مخصوص سرگرمی اور مواد سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اہل افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ 30 دن کے اندر فیس بک پر کم از کم 15 ریلز اپ لوڈ کریں اور یہ پوسٹس کم از کم 10 مختلف دنوں میں شیئر کی جائیں۔

مواد کا اصل ہونا ضروری ہے تاہم اسے صرف فیس بک تک محدود ہونا لازمی نہیں اور اس میں مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کردہ مواد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

مقررہ ادائیگیوں کے علاوہ بھی کریئیٹرز مختلف ذرائع سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں جن میں سبسکرپشنز، مداحوں کی جانب سے دی جانے والی ٹپس، برانڈز کے ساتھ شراکت داری اور میٹا کے وسیع کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کے تحت ملنے والی آمدنی شامل ہے، جو ریلز، ویڈیوز، تصاویر، اسٹوریز اور تحریری پوسٹس پر ہونے والی انگیجمنٹ کے بدلے دی جاتی ہے۔

Related Posts