یومِ پاکستان: صدر مملکت اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو یومِ پاکستان کے موقعے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس روز 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قراردادِ پاکستان منظور کی تھی۔

صدر نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک ایسے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا جہاں وہ اسلامی اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔آج ہم اپنے ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

دوسری جانب یومِ پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغامات میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ  23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہے، جب ایک آزاد وطن کے قیام کا واضح تصور سامنے آیا۔ یہ دن ایمان، امید اور استقامت کی بنیاد پر پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts