وزیراعظم کا بڑا فیصلہ: سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جو وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ہائی آکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے تسلسل میں کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت بھی سرکاری محکمے کو سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین ایندھن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم اگر کسی مخصوص صورت میں ہائی آکٹین کا استعمال ناگزیر ہوجائے تو متعلقہ افسر اپنی ذاتی جیب سے استعمال کرسکے گا۔

ہائی آکٹی فیول پر پابندی کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہے۔تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 50فیصد کٹوتی کی منظوری دی تھی جبکہ 60فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئیں۔ ان اقدامات سے ہونے والی بچت سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

Related Posts