پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 43 ہزار 600روپے کی کمی دیکھی جارہی ہے جوکہ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600روپے کی کمی سے 4 لاکھ 47 ہزار 762روپے کی سطح پر موجود ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل 10گرام سونا 37 ہزار 380روپے کی کمی سے 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں 22 قیراط کے حامل 10گرام سونا 3لاکھ 51 ہزار 905روپے کی سطح پر موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








