برساتی پانی اور گندگی سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور امتحان! کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج 24 مارچ سے لیکر 29 مارچ تک بارش کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ 29 مارچ تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں چاند رات اور عید کے پہلے دن بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ گلیوں میں پانی جمع ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات نے آمد و رفت اور روزمرہ کاموں کو متاثر کر دیا ہے۔

Related Posts