امریکی آئل ریفائنری پر حملہ؟ دیکھیں پورٹ آرچر میں خوفناک دھماکے کی ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی شہر پورٹ آرچر کے قریب واقع ویلرو آئل ریفائنری میں پیر کے روز شدید دھماکے اور آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد مقامی حکام نے قریبی رہائشیوں کو حفاظتی طور پر اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دھواں اور شعلے آسمان کی بلند سطح تک پھیلتے دکھائی دیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور تمام عملہ محفوظ ہے۔ فائرفائٹرز موقع پر پہنچ چکے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ شہریوں سے سفارش کی گئی ہے کہ کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور باہر نہ نکلیں۔

میڈیا میں گردش کرنے والی فوٹو اور ویڈیوز میں موٹی سیاہ دھوئیں اور آگ کے بڑے شعلوں کے مناظر نظر آ رہے ہیں اور کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ ان کے گھروں کے شیشے ہل گئے۔

پارٹ آرتھر کی ریفائنری میں تقریباً 770 افراد کام کرتے ہیں اور یہ روزانہ 435,000 بیرل خام تیل کو پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو اسے ایک بڑی توانائی کی تنصیب بناتی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر تیل کی فراہمی پر دباؤ ہے خاص طور پر ایران کے ساتھ جاری تنازعات کے سبب جس کی وجہ سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مقامی حکام ہوا کے معیار اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کے لیے فضائی نگرانی کے آلات استعمال کر رہے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

میئر نے کہا کہ شہر کے مغربی حصوں میں رہنے والے شہری اپنے گھروں میں رہیں جبکہ فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دھماکہ شدید تھا لیکن تمام ملازمین اور مقامی شہری محفوظ ہیں۔

Related Posts