بھارتی فلم دھریندھر 2 کے ایک چھوٹے سے کردار نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑا دی ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ فلم میں دکھایا گیا شخص سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بہت ملتا جلتا لگ رہا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
دھریندھر 2 میں اداکار مشہور امروہی کی نواز شریف سے مشابہ شکل کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اس پر مرکوز ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مذاقاً کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے نواز شریف خود فلم میں نمودار ہو گئے ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
@CastingChhabra Another jaw dropping casting by mukesh bhai , sendiny my second appreciation message for dhurandhar 2 . as expected your casting for nawaz sharif and atif blow mind , both looks that doing their own role .
best casting director of indian cinema is Mukesh chhabra… pic.twitter.com/MLVE4TLaKY— Rishabh Singh Bisht (@Rishabh08296375) March 20, 2026
مشہور امروہی نے فلم میں نواز شفیق کا کردار کو نبھایا ہے۔ اگرچہ یہ کردار صرف مختصر مدت کے لیے تھا مگر اداکار کی ظاہری شکل نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا۔ فلم کے ہدایت کار آدتیہ دھر کی بھی تعریف کی گئی کہ انہوں نے اس کردار کی کاسٹنگ انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں کی۔
Nawaz sharif #DhurandharTheRevenge pic.twitter.com/7fLpCUu51C
— LUNIX (@LUNIX_IX) March 18, 2026
سوشل میڈیا پر لوگ اس منظر کے بارے میں اپنے ردعمل بھی دے رہے ہیں اور کچھ نے چند منٹوں کے لیے واقعی یہ سمجھا کہ نواز شریف فلم میں ہیں۔ اس کے نتیجے میں متعدد میمز اور طنزیہ پوسٹس بھی سامنے آئیں۔
یہ کردار اس لیے زیادہ نوٹس میں آیا کیونکہ اداکار کی شکل اور کردار کی نوعیت واقعی نواز شریف سے حیران کن حد تک مشابہ ہے جس نے آن لائن ایک نئی بحث کو جنم دیا۔
یاد رہے کہ فلم دھریندر میں پاکستان کی سیاسی اور مقامی تنظیموں کی جانب بھی مختصر اشارہ کیا گیا ہے۔ فلم کے ایک منظر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے منسلک لیاری گینگ وار کے حوالے سے جھلک دکھائی گئی جو ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








