سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 اپریل تک بند؟ حکومت کا حیران کن پلان منظر عام پر

تازہ ترین

تازہ ترین

Will Punjab Announce Early Winter Vacations in Schools as Smog Worsens?
ONLINE

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ملک میں جاری توانائی کے بحران کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ محکمہ توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئی سفارشات پیش کی ہیں جن میں تعلیمی اداروں، نجی شعبے اور عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 15 اپریل تک اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں ہائبرڈ نظام تعلیم متعارف کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

وفاقی حکومت کی طرز پر فیول کی راشننگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم لازمی بنانے کی سخت ہدایات کی سفارش کی گئی ہے۔ غیر ضروری تقریبات پر پابندی جبکہ میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ شہری نقل و حمل میں سہولت حاصل کر سکیں۔

توانائی کی بچت کے لیے ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان شامل کیا گیا ہے۔ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلائی جائیں گی اور مارکیٹ کے اوقات کار کو مزید محدود کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Related Posts