پاکستان مذاکرات کی میزبانی پر آمادہ، امریکی نائب صدر کی آمد کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

جنرل عاصم، ٹرمپ، شہباز شریف
جنرل عاصم منیر، ٹرمپ، شہباز شریف، فائل فوٹو

وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کے بعد پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے جامع تصفیے کیلیے بامعنی مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے اور میزبانی کیلیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان اس معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کی ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی۔

Related Posts