اوپن ہارٹ سرجری وہ بھی بلکل مفت! جانیں دل کے مریض کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت پنجاب نے دل کے مریضوں کے لیے ایک بڑا خوش آئند اقدام اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دل کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ اوپن ہارٹ سرجری کی طویل انتظار کی فہرستیں صرف چھ ماہ کے اندر ختم کر دی جائیں۔ اس وقت پنجاب میں 8 ہزار سے زائد مریض دل کے آپریشن کا انتظار کر رہے ہیں جنہیں مرحلہ وار ریلیف دیا جائے گا۔ ہر مریض کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج میسر آئے گا جس میں دل کے تمام بڑے آپریشن شامل ہوں گے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں پی آئی سی (پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی) میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اس اسکیم کو ابتدائی طور پر پنجاب کے 9 سرکاری اور 15 نجی کارڈیک مراکز سے شروع کیا جا رہا ہے۔ مریضوں کی سہولت کے لیے ضرورت پڑنے پر مزید اسپتالوں کو بھی اس پینل میں شامل کیا جائے گا۔

Related Posts