ایران کی جانب سے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش ہوئی جبکہ ایران نے کویت میں 6امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی دعوے کے مطابق کئی امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا نے ایران کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارات کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فضا میں ایرانی میزائلوں کی آمد کے ساتھ ہی سائرن بجنے پر اسرائیلی عوام شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران کی جانب سے کلسٹر بم داغے جانے پر ایک شخص کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدی کی۔ ایرانی میڈیا نے کویت میں 6امریکی ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے متعلق بڑے دعوے کردئیے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے وعدہ صادق چہارم آپریشن کے دوران کویت کی الشویخ بندرگاہ پر 6 ٹیکٹیکل جہاز حملوں کا نشان بنائے گئے۔ 3 جنگجو جہاز سمندر برد ہوگئے جبکہ 3 میں آگ لگ گئی۔ حملے کی 84ویں لہر جاری ہے۔
حملوں کی تازہ لہر میں دبئی کے ایک ہوٹل اور ساحل میں امریکی اہلکاروں پر خودکش ڈرونز نے حملے کیے جبکہ ایران نے دونوں حملوں کے نتیجے میں کئی امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے اور ایک اور دعوے کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








