پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں آج کرنسی ریٹس میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا جہاں امریکی ڈالر نسبتاً مستحکم رہا جبکہ یورپی اور برطانوی کرنسیوں میں بھی ہلکی پھلکی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.50 روپے میں خریدا اور 280.20 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح یورو 322.02 روپے خرید اور 328.75 روپے فروخت کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 372.38 روپے خرید اور 380.98 روپے فروخت ہوا۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.20 روپے خرید اور 75.45 روپے فروخت ہوا جبکہ یو اے ای درہم 75.90 سے بڑھ کر 77.25 روپے تک فروخت کیا گیا۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 189.60 خرید اور 194.25 فروخت، کینیڈین ڈالر 198.97 خرید اور 204.25 فروخت جبکہ چینی یوآن 36.65 سے 37.60 روپے کے درمیان رہا۔ جاپانی ین بھی 1.72 سے 1.81 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.10 روپے خرید اور 279.60 روپے فروخت ہوا جو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں قدرے کم سطح پر رہا۔ یورو 322.11 سے 322.69 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 372.35 سے 373.01 روپے کے درمیان رہا۔
بینکنگ سیکٹر میں سوئس فرانک 350.92 خرید اور 351.55 فروخت ہوا جبکہ سنگاپور ڈالر 217.60 سے 217.77 روپے کے درمیان ٹریڈ کیا گیا۔ دیگر کرنسیوں جیسے ڈینش کرونا، سویڈش کرونا اور تھائی بھات میں بھی معمولی استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، درآمدات و برآمدات کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر کرنسی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








