آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین اسٹاف لیول کا معاہدہ طے، کتنے ڈالرز ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، منظوری کے بعد پاکستان توسیفی فنڈ سہولت کے تحت 1ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 21کروڑ ڈالرز تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 1 ارب 21کروڑ ڈالرز کے فنڈز تک رسائی کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔ ای ایف ایف کے آئندہ جائزے کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز کی رقم جاری کی جائے گی۔ موسمیاتی فنڈ سے مزید 21کروڑ ڈالرز ملنے کی بھی توقع ہے۔

توقع یہ بھی کی جارہی ہے کہ دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 4اعشاریہ 5ارب ڈالرز مل سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نے مالی خسارہ کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نے غریب عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کردی اور مہنگائی کے اثرات میں کمی لانے کیلئے امداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مہنگائی کنٹرول میں ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال معیشت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Related Posts