آئی فون کا نیا فیچر صارفین کو کر دے گا حیران! حقیقت جان کر دنگ رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

iPhone 18 may bring bigger changes including 5G satellite internet
ONLINE

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہمیشہ جدت کی دوڑ چلتی رہتی ہے اور اینڈرائیڈ فونز کے بعد اب ایپل بھی ایک بڑے 200 میگا پکسل ریئر کیمرا کے تجربات کر رہا ہے۔ اگرچہ اینڈرائیڈ فونز کافی عرصے سے اس فیچر سے لیس ہیں مگر آئی فون صارفین کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا اور دلچسپ خبر ثابت ہو سکتی ہے۔

معروف ٹپ اسٹَر Digital Chat Station نے ویبو پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل مستقبل کے آئی فون کے لیے ایک بڑے 200 میگا پکسل سینسر کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ ٹپ اسٹَر کے مطابق ایپل ایک 1/1.12 انچ سینسر کا جائزہ لے رہا ہے جو کہ اسی طرح کا سینسر ہے جو آنے والے Oppo Find X9 Ultra میں متوقع ہے۔ اوپو فون میں ڈوئل 200 میگا پکسل کیمروں کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والا آئی فون ایک بڑے 200 میگا پکسل کیمرا فیچر کر سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ سینسر بنیادی ریئر کیمرا کے لیے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ٹیلی فوٹو لینس کے لیے نہیں۔

ٹپ اسٹَر نے بتایا کہ یہ سینسر آئندہ سال تجارتی طور پر دستیاب ہوگا تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگلے آئی فون میں لازمی طور پر 200 میگا پکسل کا مین کیمرا ہوگا۔

دریں اثنا ایک اور اینڈرائیڈ فون Vivo X300 Ultra جلد ڈوئل 200 میگا پکسل کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ لانچ ہوگا۔ ویوو نے تصدیق کی ہے کہ اس آنے والے ڈیوائس میں مین کیمرا کے لیے 200 میگا پکسل Sony LYTIA-901 1/1.12 انچ سینسر استعمال ہوگا جبکہ پیریسکوپ ٹیلی فوٹو کے لیے 200 میگا پکسل Samsung HP0 سینسر شامل ہوگا۔

Related Posts