منی لانڈرنگ کے الزامات: فضیلہ عباسی پر مکمل اعتماد، میرا نام نہ لیا جائے۔حمزہ عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

فضیلہ عباسی
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق کیس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی بہن پر مکمل اعتماد ہے، تاہم کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، حالیہ خبروں میں میرا نام میری بہن سے متعلق الزامات کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے جو درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی میں کسی بھی قسم کی تحقیقات کا حصہ ہوں۔ میرا کسی بھی حیثیت سے اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میری بہن فضیلہ عباسی ایک کامیاب اور باصلاحیت پروفیشنل ہیں۔

بیان میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ بطور بھائی میں اپنی بہن کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی دیانت داری پر مکمل اعتماد ہے اور میری رائے یہ ہے کہ فضیلہ عباسی کا مؤقف بھی سنا جانا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ متعلقہ ادارے انصاف کے تقاجوں کو پورا کرتے ہوئے سچ کو سامنے لائیں گے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میری بہن کے پیشہ ورانہ و قانونی معاملات مجھ سے مکمل طور پر الگ ہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ مجھ سے اس کیس کے متعلق سوالات نہ کیے جائیں کیونکہ میں اس کیس میں فریق نہیں ہوں۔ اگر ائندہ میرا نام کیس کے ساتھ جوڑا گیا تو قانونی کارروائی کا حق استعمال کروں گا۔

Related Posts