پاکستان سے حج 2026 کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری، عازمین کی تیاریاں تیز

تازہ ترین

تازہ ترین

حج
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے مختلف شہروں سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، پاکستان سے حج 2026 کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، عازمین حج نے مقدس فریضے کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے 21 مئی تک جاری رہےگا۔شیڈول کے تحت حج پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھرسے اڑان بھریں گی ،

شیڈول کے تحت پہلے روز 4 پروازیں مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوں گی،ابتدائی 15 دن عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایاجائےگا۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 186پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 282 پروازیں جدہ کے لیے مختص ہوں گی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق ،جدہ کےلیےحج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا، اسلام آباد سے 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104پروازیں اڑان بھریں گی،کوئٹہ سے18،ملتان 34، سیالکوٹ 26، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 پروازیں شیڈول کردی گئیں۔ ۔

رواں برس سرکاری اسکیم کےتحت1لاکھ 19ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، عازمین میں 67ہزار 230 مرد اور 51 ہزار846 خواتین شامل ہوں گی۔ ،مجموعی طورپر468 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،حج پروازیں 8بڑےشہروں سے اڑان بھریں گی۔

خیال رہے کہ اسلام کے 5 بنیادی اراکین میں شامل حج ایک ایسا مذہبی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کیلئے امت مسلمہ کے صاحب استطاعت افراد ہر سال رختِ سفر باندھتے ہیں اور حج کے علاوہ عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں۔

Related Posts