گھوسٹ اکاؤنٹ سے بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا آپریشن

تازہ ترین

تازہ ترین

پراپیگنڈہ
(فوٹو: آن لائن)

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران گھوسٹ اکاؤنٹ سے بھارت اور افغانستان جیسے ممالک پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا آپریشن میں ملوث ہیں۔  خطے کے امن کے خلاف  سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کا آغاز ہوگیا۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈس انفارمیشن آپریشن مہم خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے لانچ کی گئی، جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کے ذریعے ہوا۔

Related Posts