پالتو بلی کی موت کا صدمہ! نوجوان لڑکی نے اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے میرپیٹ میں ایک نہایت افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان طالبہ نے اپنے پالتو جانور کی موت کے صدمے میں آ کر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ بی ایس سی کی طالبہ ہیمابندو گزشتہ دو برس سے اپنی پالتو بلی کے ساتھ گہرا لگاؤ رکھتی تھی۔ بلی کی اچانک موت نے اسے شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا جسے وہ برداشت نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ نے غم اور تنہائی کے عالم میں کیڑے مار دوا پی لی جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے نے علاقے میں افسردگی کی فضا پیدا کر دی ہے اور مقامی افراد اس غیر معمولی واقعے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Posts