چوروں نے کمپنی سلوگن کو سنجیدہ لے لیا! معروف بین الاقوامی برانڈ کی 12 ٹن چاکلیٹ چوری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سوئس فوڈ کمپنی نیسلے کا اٹلی سے پولینڈ جانے والا ایک ٹرک اچانک لاپتہ ہو گیا جس میں 12 ٹن سے زائد کٹ کیٹ چاکلیٹ بارز موجود تھیں۔ کمپنی کے مطابق 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد چاکلیٹ بارز چوری ہوچکی ہیں۔

نیسلے حکام کے مطابق اس چوری کے نتیجے میں یورپی سپر مارکیٹوں میں کرنچی چاکلیٹ کی قلت ہو سکتی ہے۔ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ یہ چوری غیر رسمی مارکیٹ میں بھی مصنوعات کے داخل ہونے کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے مگر ہر بار کے منفرد بیچ کوڈ کے ذریعے چوری شدہ مال کا سراغ لگانا ممکن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق، 413,793 بارز پر مشتمل یہ چاکلیٹ ٹرک اس کے وسطی اٹلی میں واقع پروڈکشن فیکٹری سے روانہ ہوا اور پولینڈ جا رہا تھا جب یہ لاپتہ ہو گیا۔ نیسلے نے واضح نہیں کیا کہ ٹرک کہاں گم ہوا۔

کمپنی کے ترجمان نے برانڈ کے مقبول سلوگن کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے لوگوں کو پرسکون وقفہ لیکر کِٹ کیٹ کھانے کی ترغیب دیتے رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ چوروں نے اس پیغام کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا اور ہمارے 12 ٹن سے زائد چاکلیٹ کے ساتھ بریک کر لیا۔

نیسلے حکام نے کہا کہ اگر کوئی میچ ملتا ہے تو اسکینر کو واضح ہدایات دی جائیں گی کہ کس طرح کٹ کیٹ کو مطلع کیا جائے جو پھر مناسب طریقے سے شواہد کا اشتراک کرے گا۔

کٹ کیٹ حکام نے کہاکہ اگرچہ ہم مجرموں کے شاندار ذائقے کی تعریف کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کارگو چوری ہر سائز کے کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جدید منصوبے باقاعدگی سے استعمال ہو رہے ہیں اور ہم نے اپنی تجربے کو عوامی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بڑھتی ہوئی جرائم کی نوعیت کے بارے میں آگاہی پیدا ہو۔

Related Posts