امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل انٹرنیشنل فولڈ ایبل آئی فون کو پیش کرنے کی تیاری مصروف ہے تاہم صارفین کو اس کے لیے کچھ مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
بلوم برگ کے صحافی مارک گورمین کے مطابق آئی فون فولڈ ممکنہ طور پر آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ بیک وقت لانچ نہیں ہوگا جو اس سال ستمبر میں متوقع ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی ممکنہ طور پر فولڈ ایبل ڈیوائس کو اسی ایونٹ میں پیش کر سکتی ہے مگر اس کی حقیقی دستیابی چند ہفتوں یا مہینوں کے لیے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ فولڈ ایبل ٹیکنالوجی ابھی بھی پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے پیداوار اور سپلائی میں چیلنجز آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوگا جب ایپل کسی بڑے لانچ کو مرحلہ وار کرتی ہے۔ آئی فون X کی لانچ کے دوران بھی ایسا ہوا تھا جس نے نیا ڈیزائن متعارف کروایا لیکن دیگر ماڈلز سے دیر سے آیا۔
iPhone Fold کی متوقع خصوصیات:
کتاب کی طرز کا ڈیزائن
7.8 انچ اندرونی ڈسپلے اور 5.5 انچ بیرونی اسکرین
2nm A20 Pro چپ اور کمپنی کا C2 موڈیم
ڈوئل کیمرے، سائیڈ Touch ID سینسر
سام سنگ گلیکسی Z فولڈ 7 اور گوگل پکسل فولڈ سے مقابلہ کرنے کے لیے پریمیم بلڈ
پریمیم قیمت کی توقع
فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہو سکتی ہے جو اسے الٹرا پریمیم سیکشن میں رکھتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








