ایران جنگ کا کیا ہوگا؟ اسلام آباد میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے جھنڈے
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے جھنڈے، فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔

ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔

اس سے قبل آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے۔

گزشتہ روز مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔

Related Posts