لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے سیکورٹی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں، لاہور پولیس نے لیٹر لکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور قلندر کے کھلاڑی
لاہور قلندرز کے کھلاڑی، فائل فوٹو

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہوٹل میں قیام پذیر 2 کھلاڑیوں نے زبردستی مہمانوں کو کمرے میں بلایا، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی اسٹاف کی بات نہیں مانی، دونوں کھلاڑیوں نے رات 11بجکر 5 منٹ پر مہمانوں کو بلایا۔

ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنز لاہور محمد فیصل نے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا۔

Related Posts