خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 9افراد جاں بحق، 47زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخوا
(فوٹو: ڈان)

پشاور: خیبر پختونخوا میں 5روز قبل سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ 47زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے عوام کو حادثات سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے 25مارچ سے جاری بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں، جاں بحق ہونےوالے 9افراد میں 8بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں زخمی 47افراد میں سے 26 مرد اور 21بچے شامل ہیں۔ بارش سے متأثرہ علاقوں میں 6گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بارش سے سب سے زیادہ بنوں اور شمالی وزیرستان کے اضلاع متأثر ہوئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے مسلسل رابطے میں ہیں اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو بارش سے متأثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Posts