پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوران لاہور قلندرز کے بیٹنگ اسٹار فخر زمان کو گیند کی حالت میں غیر قانونی (بال ٹیمپرنگ) تبدیلی کرنے کے الزام میں لیول تھری جرم پر چارج کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فخر زمان کے خلاف کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔
یہ الزام پی ایس ایل 11 کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی سے متعلق ہے جس کے مطابق میچ کے دوران گیند میں کسی بھ
ی قسم کی غیر قانونی تبدیلی سنگین جرم شمار کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مبینہ واقعہ میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی سماعت میچ ریفری روشن مہاناما کی نگرانی میں ہوئی جس میں فخر زمان نے اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کی۔
پی سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تفصیلی سماعت اگلے 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد میچ ریفری روشن مہاناما حتمی فیصلہ سنائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








