معروف اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے ہیں، جس کی خبر دیتے ہوئے اداکارہ نے دکھ بھرا جذباتی پیغام شیئر کیا جس کا عنوان اللہ حافظ بابا جان رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان کو لاکھوں مداح منفرد اندازِ بیان اور اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وزن کو تیزی سے کم کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔گزشتہ روز اداکارہ نے والد کے انتقال کی دکھ بھری خبر سنادی۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اداکارہ مایا خان کو کئی دکھوں کا سامنا رہا ہے۔ کچھ ہی عرصہ قبل اداکارہ کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، اور انہوں نے اب والد کو بھی کھو دینے کی خبر شیئر کرکے مداحوں کو سوگوار کردیا۔
بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ مایا خان کے والد سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے نواسے تھے جنہوں نے اپنے سوگواران میں مایا خان سمیت 3 بچوں اور اہلیہ کو چھوڑا ہے۔
اپنے والد کو بابا جان کہنے والی مایا خان نے کہا کہ میرے والد مجھے چھوڑکر چلے گئے اور اب امید ہے کہ ایک روز ان سے بہت جلد دوبارہ ملاقات ہوگی۔ یہ میرے لیے ایک اور بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








