وفاقی وزارت صحت نے ملک میں انسداد پولیو کی نئی مہم 13 سے 19 اپریل تک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران کراچی، کوئٹہ اور جنوبی خیبر پختونخوا جیسے زیادہ خطرے والے علاقوں میں خصوصی حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں۔
ہائی رسک علاقوں میں ہر یونین کونسل میں پانچ دن کی مکمل مہم کے ساتھ دو دن کی کیچ اپ مہم بھی رکھی جائے گی جبکہ عام یونین کونسلز میں تین دن کی مکمل مہم اور چار دن کی کیچ اپ مہم ہوگی۔
اس قومی مہم کا ہدف 4 کروڑ 53 لاکھ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ مہم میں 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔ بچوں کو پولیو کے قطرے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی مجموعی صحت بہتر ہو۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل کامیاب انسداد پولیو مہموں کے نتیجے میں اس سال اب تک صرف ایک پولیو وائرس سامنے آیا ہے جس سے یہ مہم نہ صرف اہم بلکہ نتیجہ خیز بھی قرار دی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








