سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں اضافہ! جانیں آج فی تولہ کتنے میں ہوگا دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا جبکہ چاندی کی قدر میں فی تولہ 70 روپے اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازی نرخ کے مطابق پیر 30 مارچ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 343 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 64 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو اب 3 لاکھ 74 ہزار 68 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط کا ایک تولہ چاندی 70 روپے بڑھ کر 7 ہزار 524 روپے اور 10 گرام چاندی 60 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 450 روپے کی قیمت پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 532 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قدر میں صفر اعشاریہ 70 ڈالر اضافہ ہوا۔

یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی طلب و رسد کے توازن اور ملکی معاشی صورتحال کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

Related Posts