ایران جنگ: دونوں جانب سے حملے جاری، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر تازہ حملے اور ایران کی جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ 40فیصد اضافہ ہوا جس سے تیل کی قیمت 106ڈالرز فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0اعشاریہ 19فیصد اضافے کے ساتھ 112ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، بنی براک اور پیتاح تکوا سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرے ہیں، جن کی اطلاعات موصول ہوئیں، ایران نے آج صبح میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران میں 40اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے اصفہان میں 200 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم سے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا۔

خام تیل کی تازہ قیمتیں

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ جاری ہے۔ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل آج صبح 9 بجے کے بعد 102اعشاریہ 9ڈالرز کی سطح پر آگیا۔ اس وقت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 113ڈالرز ہے تاہم یہ نرخ آج کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔

Related Posts