کراچی میں آتشزدگی سے حفاظتی اقدامات کے فقدان پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ نے ہاشو سینٹر کی 200دکانیں سیل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمیت شہری انتظامیہ نے فائر سیفٹی اقدامات کی عدم تعمیل پر کراچی کے علاقے صدر میں ہاشو سینٹر کی دکانیں سیل کرنے کا اقدام دوسری بار اٹھایا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار نے فائر سیفٹی اقدامات کی عدم تعمیل پر ہاشو سینٹر کی پہلی منزل پر موجود 200 دکانیں سیل کردیں۔ حکام کا ماننا ہے کہ عدم تعمیل کے نتیجے میں مارکیٹ کو اس سے قبل رواں برس 3فروری کو بھی سیل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی اقدامات کا نوٹس جاری ہونے کے 7روز بعد ایکشن لیا گیا تھا۔ سیفٹی اقدامات کی عدم تعمیل پر ایکشن ہونے کے کچھ دن بعد ہاشو سینٹر کی دکانوں کو ڈی سیل کیا گیا۔ دوبارہ نوٹس دینے کے بعد بھی ہاشو سینٹر میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک فائر سیفٹی اقدامات نہیں کیے جاتے، مارکیٹ ڈی سیل نہیں ہوگی۔ مارکیٹ کے اندر آنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ فلور پر گیس سلنڈرز، تھنر اور دیگر خطرناک سامان موجود ہے، جس سے آتشزدگی ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








