اپ ڈیٹ: سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھار اضافہ ہوا ہے جس سے مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 501روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 10 ہزار 461روپے کی سطح پر آگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 260 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 784روپے فی تولہ ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 560 ڈالرز ہوگئی۔

Related Posts