میرے واٹس اپ پیغامات پر بھروسہ نہ کریں! پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایسا کیوں کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس اپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان سے درخواست کی ہے کہ ہیکرز کی جانب سے بھیجے جانے والے کسی بھی مشکوک پیغام یا کال پر بھروسہ نہ کریں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصدیق کی کہ یہ ہیکنگ آج صبح تقریباً 11 بجے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیکرز اب ان کے نمبر کا استعمال کر کے مختلف افراد سے رابطہ کر رہے ہیں اور رقم کی درخواست بھی کر رہے ہیں، حالانکہ ان کا اکاؤنٹ اب ان کے کنٹرول میں نہیں رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہیکرز کی جانب سے کسی بھی مالی مطالبے یا پیغام کو نظر انداز کیا جائے کیونکہ یہ ان کا اصل اکاؤنٹ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے تمام رابطوں میں موجود افراد کو ہدایت کی کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے گریز کریں تاکہ کسی بھی نقصان یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

Related Posts