دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی! آگ کے شعلے آسمانوں تک؛ دیکھیں ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کوئٹہ کے علاقے اخترآباد کے قریب ایک گیس پائپ لائن کو مبینہ دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ویسٹرن بائی پاس سمیت ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی فوری طور پر معطل کر دی گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور گیس کمپنی کے حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ دھماکہ تخریب کاری کا نتیجہ تھا یا نہیں۔

نامعلوم افراد نے اخترآباد کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان پہنچایا جس کے باعث پائپ لائن سے شعلے بلند ہونے لگے۔ اس دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آگ کے شعلے دور سے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل مینیجر نے بتایا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد آج نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرمت کے لیے درکار پائپس کراچی سے منگوائے جائیں گے اس لیے شہری ایک یا دو دن کے لیے متبادل گیس انتظامات کر لیں۔

اس واقعے کے باعث ویسٹرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد گیس بحال کی جا سکے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

Related Posts