حکام کے کان بند، عوام کی چیخیں، ایل پی جی کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کی چیخ
(فوٹو: جی این این)

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور جاری ایران جنگ کے مابین بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 90 سے 100 روپے فی کلو تک یکمشت اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی نئی قیمت 500روپے فی کلو تک جاسکتی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے صارفین کو خبردار کیا ہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 1000روپے تک  جبکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں مں اضافے کے باعث کمرشل سلنڈر کی قیمت 4 ہزار 500روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین معاشیات کا ماننا ہے کہ ایل پی جی اور گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لانے کا سبب بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی گیس کے غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہوجانے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 238ڈالر تک بڑھ چکی، ملک کی مقامی مارکیٹ بھی ایل پی جی کی قیمت میں عالمی اضافے سے متأثر ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے حکومت سے صارفین کو ایل پی جی بحران بچانے کیلئے مؤثڑ حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts