شہزادی زہرا آغا خان کے گھوڑے کیلانڈیگن نے دبئی ورلڈکپ کے موقع پر میدان ریس کورس میں منعقدہ دبئی شیما کلاسک ریس جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق کیلانڈیگن کو فرانسس ہنری گرافارڈ نے تربیت دی جبکہ اس پر سوار میکائل برزالونا تھے۔ پانچ سالہ گھوڑے نے آخری لمحات میں شاندار رفتار دکھاتے ہوئے تین چوتھائی لمبائی کے فرق سے ریس اپنے نام کرلی۔
ریس کے درمیانی مرحلے میں کیلانڈیگن تقریباً 10 لمبائی پیچھے تھا، لیکن آخری 400 میٹر میں اس کی غیر معمولی تیزی نے اسے کامیابی کی راہ دکھائی اور ڈیڑھ میل کی دوڑ اپنے نام کر لی۔
شہزادی زہرا آغا خان نے اس کامیابی کو شاندار قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ کیلانڈیگن کی پانچویں اعلیٰ درجے کی جیت ہے، جس میں 2025 کی Japan Cup بھی شامل ہے۔
فتح کی تقریب میں شہزادی زہرا آغا خان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی شہزادی سارہ آغا خان بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ شہزادی زہرا آغاخان اسماعیلیہ نزاری کمیونٹی کے موجودہ حاضر امام پرنس رحیم آغاخان کی بہن اور مرحوم امام پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








