مہنگائی کی لہر پھیلنے لگی، کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
کمشنر کراچی نے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، دودھ کی نئی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے فی لیٹر قیمت 215 روپے ہوگی، جبکہ ہول سیلرز کیلئے قیمت 225 اور ریٹیلرز قیمت 240 روپے فی لیٹر ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








