کراچی میں ایک اور بڑی عمارت شعلوں کی لپیٹ میں

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے، فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع پر 3 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل روانہ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلی منزل پر قائم دفتر میں آگ لگی ہے جبکہ یہ 10 سے زائد منزلہ عمارت ہے، آگ لگنے کے بعد لوگوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے عمارت میں قائم جم متاثر ہوا ہے جبکہ کچھ دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts