پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں جمعہ کی بھی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا۔
اس سلسلے میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اسکولز ہفتہ میں 4 دن سوموار تا جمعرات کھلیں گے۔
جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے اور یہ فیصلہ اگلے آرڈر تک برقرار رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








