فضا علی ٹی وی پروگرام میں اپنے شوہر کے کپڑے پہن کر آگئیں اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ (شوہر) سو رہے تھے اور میں مل کر نہیں آسکی، وہ مجھے لائٰیو دیکھیں یا گھر پر جاؤں تو انہیں احساس دلا سکوں کہ ان کے کپڑے پہن کر شو پر آئی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ لوگ کہہ رہے تھے اپنے شوہر سے ملوائیں، میں آج ان کے کپڑے پہن کر آوں گی تو مجھے لگے گا کہ ساتھ ہیں، سپورٹ ہے، جو لوگ مجھے کمزور سمجھتے ہیں، وہ سمجھ لیں کہ بہادر تھی، دھڑلے سے بات کرتی ہوں۔
میزبان نے کہا کہ میں یہ بتا دوں کہ یہ کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا کہ سب کو بتا سکوں کہ مسز اعجاز خان بہت مضبوط ہوگئی ہے جسے کوئی شاباش دینے والا بھی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








