پنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے سمیت نائیکہ کے حوالے کرنے اور دو ماہ تک لڑکی سے جسم فروشی کا دھندہ کرانے میں ملوث متاثرہ لڑکی کے خالہ و خالو سمیت نائیکہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کی والدہ نے پیرودھائی پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمشیرہ مسمات آمنہ بی بی جو پیرودھائی میں رہتی ہے نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے بلایا اور اپنے خاوند قیصر کے ساتھ مل کر اس کو اغوا کرکے دوسری رہائش مری میں لے گئے۔
جہاں بیٹی کے خالو قیصر نے بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اور تشدد کرکے ہمشیرہ نے نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور بعد ازاں دونوں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے۔
جہاں ایک ہوٹل پر نائیکہ مسمات طیبہ اور اس کے خاوند ذکارل کے حوالے کردیا جہاں وہ اس سے زبردستی ویڈیوز وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے جبکہ ہمشیرہ اور بہنوئی وہاں خیریت پوچھنے جاتے اور روزانہ دو ہزار روپے لیکر آ تے رہے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس مقدمے میں ملوث تمام ملزمان، لڑکے کے خالو، خالہ، نائیکہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








