بوسیدہ عمارتوں کے رہائشی اپنے گھر خالی کردیں! جانیے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہریوں کو خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایس بی سی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی مزمل حسین کی ہدایت پر افسران شہری علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور انتہائی مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر انخلا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے کی ٹیمیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق پیغامات دے رہی ہیں اور ممکنہ بارشوں کے دوران کسی بھی حادثے سے بچاؤ کے لیے رہائشیوں کو پہلے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ جانی تحفظ کے لیے مخدوش عمارتوں سے فوری انخلا لازمی ہے۔

Related Posts