بھینس کے گوبر سے ماہانہ آمدنی کا منصوبہ! پنجاب کی نئی پالیسی سن کر چونک جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب میں گائے اور بھینسوں کے گوبر پر ماہانہ ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی رواں ماہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرے گی جس کا پہلا مرحلہ لاہور کی گوالا کالونی سے شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گوالا کالونی میں بھینسوں کے مالکان ماہانہ فیس ادا کریں گے تاکہ ان کے باڑوں سے جمع شدہ گوبر کی صفائی اور نکاسی کے انتظامات کیے جا سکیں۔ پائلٹ پروجیکٹ سے قبل کالونی میں موجود باڑوں کا مکمل سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھینسوں کے مالکان سے گوبر اٹھانے کی فیس ہر ماہ 30 سے 60 روپے فی بھینس وصول کی جائے گی اور یہ رقم ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ذریعے جمع کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد شہری علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانا اور ماحول دوست طریقے سے گوبر کی نکاسی ممکن بنانا بتایا جا رہا ہے۔

Related Posts