لاہور قلندرز کے فخر زمان کی اپیل مسترد! پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو ؛فائل)

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد ان پر دو میچز کی پابندی برقرار رہے گی۔

یہ پابندی گزشتہ دنوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے لگائی گئی تھی جنہوں نے فخر زمان پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کے الزام میں کارروائی کی تھی۔ فخر زمان کو اس واقعے کے لیے لیول تھری افینس کے تحت سزا دی گئی تھی۔

فخر زمان نے ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کر کے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 3 رکنی کمیٹی نے اپیل کی سماعت کے بعد فخر زمان کے موقف کو مسترد کر دیا اور روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اپیل کی سماعت کرنے والی کمیٹی میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی شامل تھے جنہوں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

Related Posts