حسد، جہالت یا تنگ نظری؟ سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے پر دیور نے بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل کردیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور دو بھتیجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ درگئی کے علاقے قالدرہ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کا سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا ناپسند تھا، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لیویز نے اس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔ پڑوسیوں کے مطابق گھر میں اس معاملے پر پہلے بھی تنازع موجود تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








