غلط دوستی نہ کرنے کی سزا، پشاور میں سفاک ملزمان نے خواجہ سرا کو لہولہان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ سرا دلبر
خواجہ سرا دلبر، فائل فوٹو

پشاور میں سفاک ملزمان نے غلط دوستی نہ کرنے پر خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پشاور فقیر آباد کے علاقے اقبال پلازا کے قریب موجود خواجہ سرا سارہ عرف دلبر کو نشانہ بنایا گیا۔ خواجہ سرا میوزیکل پروگرام سے واپسی پر پلازا کے باہر موجود تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل دو افراد نے آکر اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا الزام ملزم فرحان عرف آدم اور دوسرے نامعلوم شخص پر ہے۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے صدر آرزو خان کے مطابق زخمی خواجہ سرا پہلے بھی کوہاٹ میں ملزم کی وجہ سے پریشان ہوکر چلا گیا تھا جو اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا۔

آرزو خان کے مطابق رواں سال پشاور میں دو خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ خواجہ سراﺅں کے قتل، تشدد، رقم مانگنے اور انہیں ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts