کاروباری ہفتے کا پہلا روز؛ جانیے صرافہ بازار میں فی تولہ سونا اور چاندی کتنے میں ہے دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 6 اپریل 2026 بروز پیر کو فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد نئی قیمتیں جاری ہونگیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق 24 قیراط کاحامل سونا فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے جبکہ 10گرام سونا 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں22قیراط کا حامل 10گرام سونا 3لاکھ 85 ہزار 386روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط کی حامل 1 تولہ چاندی7 ہزار 794روپے جبکہ 10گرام چاندی 6 ہزار 682 روپے میں دستیاب ہے۔

Related Posts